عمرایوب سمیت پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانت کی درخواستیں خارج

زرتاج گل کی 7مقدمات، شبلی فراز، عالیہ حمزہ کی بھی 5سے زائد کیسوں میں درخواستیں خارج ہوگئیں 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 26 نومبراحتجاج، سنگجانی جلسہ کیس،ودیگر 8کیسز عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردیں۔عدالت نے زرتاج گل کی 7 مقدمات، شبلی فراز، عالیہ حمزہ کی بھی 5 سے زائد کیسز میں ضمانتوں کی درخواستیں خارج کیں۔دوسری جانب عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت نے تمام ملزمان کی حاضری معافی کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔