گوئٹے مالا سٹی(آئی این پی) گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو آریوالو نے جیل کے درجنوں پولیس اہلکاروں کو قیدیوں کے بنرغے سے چھڑائے جانے کے بعد ملک میں محاصرہ کی حالت نافذ کرنے کا اعلان کردیا ۔ اس اقدام کے ساتھ ہی ہفتے کے آخر میں ہونے والے گینگ تشدد کا بھی خاتمہ ہوا، جس میں کم از کم سات پولیس اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوئے تھے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ہنگامہ آرائی کرنے والے قیدیوں نے ہفتے کے روز تین مردوں کی جیلوں میں 46 جیل اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا