پولیس اہلکار شہری کے اغوا میں ملوث

 اے ایس آئی خادم حسین، کلیم بٹ کاشف اور عائشہ نے ساز باز کرکے محسن محبوب سے رقم ہتھیائی 
انکوائری کے بعدلیے ڈیفنس پولیس نے اے ایس آئی سمیت پانچ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس پولیس نے خاتون سے ملکر شہری کو اغواء اور حبس بے جامیں رکھ کرساڑھے چار لاکھ روپے بٹور لیے ڈیفنس پولیس نے اے ایس آئی سمیت پانچ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایف آئی آر متنکے مطابق اے ایس آئی خادم حسین، کلیم بٹ کاشف اور خاتون عائشہ نے ساز باز کرکے محسن محبوب سے رقم ہتھیائی۔محسن محبوب نے عائشہ نامی خاتون سے شادی کر رکھی تھی شادی کے کچھ عرصہ بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی چند روز قبل عائشہ نے پولیس کی ملی بھگت سے محسن محبوب کودھوکے سے ڈیفنس بلوایاجہاں پر پہلے سے اے ایس آئی خادم حسین کاشف،کلیم بٹ وغیرہ موجود تھے پولیس والوں نے محسن محبوب کے اے ٹی ایم سے ایک لاکھ روپے کی رقم نکال لی ملزمان نے پھر ایک اور اکاؤنٹ سے ساڑھے تین لاکھ روپے ٹرانسفر کروائیپولیس اہلکاروں نے دھمکی دی اگر کسی کو بتایا تو مقدمہ درج کروا دوں گادوسری جانب واقعہ کی درخواست موصول ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے انکوائری کا حکم دیاانکوائری کے بعد پولیس اہلکاروں کے خلاف 155سی342حبس بیجا وغیرہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی