دوسری شادی،خاوندنئی دلہن سمیت گرفتار

 14 گیارہ ایل میں پہلی بیوی عابدہ کی اجازت کے بغیرارسلان مسیح نے انتیا سے دوسری شادی کرلی 
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر خاوند اپنی نئی دلہن سمیت گرفتار، جوڑے اور نکاح کے گواہوں کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 14 گیارہ ایل میں پہلی بیوی عابدہ کی اجازت کے بغیرارسلان مسیح نامی شخص نے انتیا جاوید نامی خاتون سے دوسری شادی کر لی۔ارسلان کی پہلی بیوی کی درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے 494، 148 اور 149 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم ارسلان کو نئی دلہن سمیت گرفتار کرکے کارروائی شروع کر دی جبکہ گواہوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔