واپسی مضبوط ہوگی، گھر سے ٹیم کو سپورٹ کروں گا؛ فخر زمان

واپسی مضبوط ہوگی، گھر سے ٹیم کو سپورٹ کروں گا؛ فخر زمان

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے ردعمل دے دیا۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں فخر زمان نے کہا، "پاکستان کی نمائندگی کرنا ہر قومی کرکٹر کا خواب ہوتا ہے اور مجھے فخر ہے کہ مجھے بھی یہ اعزاز حاصل ہوا۔ بدقسمتی سے میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگیا ہوں، لیکن یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔ میں گھر سے اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کروں گا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔"انہوں نے مزید کہا، "یہ تو صرف آغاز ہے، میں اس دھچکے سے زیادہ مضبوط واپسی کروں گا۔"

یاد رہے کہ فخر زمان چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ ان کی جگہ امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔فخر زمان کی انجری پاکستان ٹیم کے لیے بڑا دھچکا تصور کی جا رہی ہے، کیونکہ وہ بڑے میچز کے کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی جیسے ایونٹس میں ماضی میں بھی شاندار کارکردگی دکھا چکے ہیں۔