وفاق اور صوبائی حکومت کی لڑائی میں کرم جل رہا ہے، کے پی حکومت چاہتی ہے صوبہ برباد ہوجائے
صوبائی حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا عمران خان کیلئے این آر او لینا ہے:فیصل کریم کنڈی
پشاور(آئی این پی )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ میں امن و امان کی ناقص صورتحال پر صوبائی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے وفاق اور صوبائی حکومت کی لڑائی میں کرم جل رہا ہے، سکیورٹی فورسز اور پولیس شہادتیں دی رہی ہیں لیکن حکومتیں خاموش ہیں ، صوبائی حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا عمران خان کیلئے این آر او لینا ہے، سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی ایف آئی آر وزیراعلی پرہونی چاہیے،کے پی حکومت چاہتی ہے صوبہ برباد ہوجائے۔ ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے پی حکومت چاہتی ہے صوبہ برباد ہوجائے۔ کے پی جل رہا ہے توپنجاب کی سرحد دور نہیں، کے پی میں دہشت گرد کون لایا، ان کا احتساب ہونا چاہیے،علی امین گنڈاپور کیوں مسلح ہو کر اسلام آباد گئے۔