ایران کا امریکہ کو جواب، کیلیفورنیا ایرانی علاقہ قرار دیدیا

تہران(آئی این پی )ایران نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے بیان پر طنزیہ جواب دیتے ہوئے کیلیفورنیا کو ایرانی علاقہ قرار دے دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیتے ہوئے نقشہ جاری کیا تھا، جس کے ردعمل میں بھارتی شہر حیدرآباد میں ایرانی قونصل خانے نے امریکا کا نیا نقشہ جاری کردیا، جس میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کواسلامی جمہوریہ ایران کا نیا علاقہ قرار دیا گیاہے