سونے کی قیمت میں مزید کمی، مارکیٹ میں مندی جاری

سونے کی قیمت میں مزید کمی، مارکیٹ میں مندی جاری

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

 آج فی تولہ سونا 1,400 روپے اور فی اونس 14 ڈالر سستا ہوگیا۔آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں فی تولہ سونا 1,400 روپے کمی کے بعد 355,200 روپے اور دس گرام سونا 1,201 روپے کمی کے بعد 304,526 روپے پر آگیا۔اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کمی کے بعد یہ 3,325 ڈالر پر آ گئی ہے، جس سے ملکی مارکیٹ پر بھی اثر پڑا ہے۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ چاندی 96 روپے کی کمی سے 3,935 روپے اور فی اونس چاندی 0.96 ڈالر سستی ہو کر 37.02 ڈالر ہو گئی ہے۔ماہرین کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا تعلق عالمی مارکیٹ میں دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی معاشی حالات سے ہے۔ صراف اور سرمایہ کار تجویز کرتے ہیں کہ سرمایہ کار احتیاط سے مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لیں تاکہ نقصان سے بچا جا سکے۔