فرانس ،مہنگائی اور حکومتی اخراجات کیخلاف ا حتجاج کا سلسلہ جاری

پیرس سمیت بڑے شہروں میں ٹرینیںاہم شاہرائیں بند، فضائی آپریشن متاثر
وزیر داخلہ برونو ریٹیلیو مستعفی ، نیم فوجی دستوں کے80ہزاراہلکارملک بھرمیں تعینات  
پیرس(آئی این پی )فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مہنگائی  اور حکومتی اخراجات میں اضافے اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اورلاکھوں مظاہرین پیرس میں جمع ہیں ملک کی تمام بڑی ورکر یونینوں نے بھی حکومت کے بجٹ اقدامات کے خلاف ہڑتال اور مظاہروں کی کال دی ہے جس سے ملک بھر میں نقل و حمل رکاوٹیں آرہی ہیں ۔فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق مظاہرین نے پیرس کی مختلف شاہراں پر آگ لگا کر ٹریفک بندکردی جبکہ ٹرین اسٹیشنوں کے راستوں پر مظاہرین اوررکاوٹیں موجود ہیں گزشتہ روزبھی 40ہزار کے قریب مظاہرین نے پیرس میں احتجاج ریکارڈکروایا تھا مظاہرین صدر میکرون کے استعفے اور معاشی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں جن سے شہریوں پر معاشی دبا ئو ختم ہو