راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی میں درجہ حرارت میں کمی نے ڈینگی کا زور ٹوٹنے لگا۔محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں موسمِ سرما کے نتیجے میں ڈینگی کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 10 مریض زیرِ علاج ہیں۔ڈی ایچ او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر جواد کے مطابق ضلع بھر میں اب تک ڈینگی کے 1548 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ رواں سیزن میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی