روس خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، روسی سفیر

افغانستان کے حالات بہتر بنانے میں بھی روس پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے،  البرٹ پی خوریف
اسلام آباد  (آن لائن) پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے کہا  ہے کہ روس خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد ثالثی کے لیے بھی سرگرم ہے۔ افغانستان کے  حالات بہتر بنانے میں بھی روس پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ پاکستان اور روس کے تعلقات پر مبنی نئی کتاب کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ یہ کتاب دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو بہتر انداز میں سمجھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کتاب لکھنے والوں اور کامیاب رونمائی پر سب کو مبارکباد پیش کی۔سفیر خوریف نے کہا کہ کتاب سے اسٹوڈنٹس، پالیسی میکرز اور عام عوام کو پاکستان اور روس کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا علم حاصل ہوگا