لاہور(زیڈ این این) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی مساجد کو باضابطہ طور پر مسجد مینجمنٹ کمیٹیوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا مقصد مساجد کے انتظامات کو مؤثر اور منظم انداز میں چلانا ہے۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے اس سلسلے میں تیار کردہ جامع رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے 13 اکتوبر کے بعد 331 مساجد کو ڈی سیل کیا، جن میں سے 284 مساجد محکمہ اوقاف کے زیرِ انتظام مکمل طور پر فعال ہیں، جبکہ 47 مساجد کو دیگر آئمہ کرام کے حوالے کیا گیا ہے