گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آ گئی ہے اور اس کی قیمتیں 2200 سے 2400 روپے فی من کے درمیان فروخت ہو رہی ہیں۔
تاہم، گندم کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہو سکی ہے۔دوکانداروں نے بتایا کہ ڈبل روٹی، رس، بسکٹس اور دیگر بیکری آئٹمز کی قیمتیں جون کے مہینے کی سطح پر برقرار ہیں۔ مختلف سائز کی ڈبل روٹی کی قیمتیں درج ذیل ہیں:
جمبو پیک: 200 روپے
لارج سائز پیک: 170 روپے
میڈیم پیک: 150 روپے
سمال پیک: 110 روپے
فور پیس بریڈ: 40 روپے
علاوہ ازیں، بن کی قیمت بھی 50 روپے فی عدد ہے۔صارفین اور دوکانداروں دونوں نے بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مہنگائی میں کچھ کمی آئے اور عام لوگوں کے لیے اشیائے خوردونوش سستی ہو سکیں۔