اپوزیشن عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی:سینیٹرعلی ظفر

پیٹرولیم  قیمتوں میں کمی کے معاملے پر سینیٹ کے اندر بھرپور اور موثر آواز اٹھائی جاتی رہے گی
اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی کے  رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے حکومت سے پیٹرولیم لیوی کو فوری طور پر ختم کرنے اور پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 100 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نمایاں حد تک کم ہو چکی ہیں، اس لئے اس کمی کا حقیقی اور پورا فائدہ فوری طور پر ملک کے غریب عوام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کو کم کر کے سال 2022 کی سطح کے قریب لایا جائے تاکہ مہنگائی کے مارے عوام کو سانس لینے کا موقع مل سکے۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی