برطانیہ اور جرمنی کے درمیان دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا دوطرفہ معاہدہ

 لندن(آئی این پی )برطانیہ اور جرمنی کے مابین دوسری جنگ عظیم کے بعدپہلا دوطرفہ معاہدہ طے پا گیا، جس کا مقصد یورپ کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں دفاعی تعاون کو گہرا کرنا ہے۔یہ کینزنگٹن معاہدہ برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے درمیان لندن کے وکٹوریا اینڈ البرٹ میوزیم میںطے پایا۔معاہدے میں باہمی مدد کی شق شامل ہے، جو کسی بھی ملک پر حملے کی صورت میں فوجی تعاون کا وعدہ کرتی ہے اور دفاعی سازوسامان کی بیرونی منڈیوں میں فروخت کے لیے مشترکہ برآمدی مہمات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔