اڈیالہ کا رہائشی فرسٹریشن کا شکار ہے، اسکے اپنے بھی ساتھ چھوڑ گئے، عظمیٰ بخاری

اڈیالہ کا رہائشی فرسٹریشن کا شکار ہے، اسکے اپنے بھی ساتھ چھوڑ گئے، عظمیٰ بخاری

پنجاب کے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ الیکٹرک بسیں سردیوں میں عوام کے لیے نعمت ثابت ہو رہی ہیں، اور دور دراز علاقوں کے لوگ سستی اور لگژری سفری سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کا عام آدمی مریم نواز کے منصوبوں پر دعائیں دے رہا ہے، کیونکہ ہر منصوبہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے ماضی میں بزدار اور گوگی جیسے حکمرانوں کے جھانسے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ عوامی نمائندہ حکومت آنے کے بعد ترقی اور خوشحالی واپس آئی ہے اور پنجاب کے ہر ضلعے میں یکساں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی ترجیح ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے، اور جو لوگ اسٹریٹ موومنٹ چلانے آئے تھے، آج صرف تحفظ کرسی موومنٹ میں مصروف ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتی اور اڈیالہ جیل میں موجود بعض افراد فرسٹریشن کا شکار ہو چکے ہیں، جن کی انتشار پھیلانے کی سیاست کے باعث ان کے اپنے بھی ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔