وفاقی حکومت نے سال 2026 کے سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا

وفاقی حکومت نے سال 2026 کے سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا

کابینہ سیکرٹریٹ اور کابینہ ڈویژن نے سال 2026 کے لیے قومی، اسلامی اور اقلیتوں کے تہواروں پر عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

اہم تعطیلات کا شیڈول درج ذیل ہے:

یومِ کشمیر: 5 فروری (جمعرات)
یومِ پاکستان: 23 مارچ (پیر)
عید الفطر: 21، 22 اور 23 مارچ
مزدوروں کا عالمی دن: 1 مئی
یوم تکبیر: 28 مئی
عید الاضحیٰ: 27، 28 اور 29 مئی
محرم: 9 اور 10 محرم (24 اور 25 جون)
یومِ آزادی: 14 اگست (جمعہ)
عید میلاد النبی ﷺ: 25 اگست (منگل)
علامہ اقبال کی سالگرہ: 9 نومبر (پیر)
قائداعظم کی سالگرہ اور کرسمس: 25 دسمبر
مسیحی برادری کے لیے اضافی تعطیل: 26 دسمبر
مزید برآں، بینک تعطیلات یکم جنوری، 18 فروری اور یکم جولائی کو ہوں گی۔یہ شیڈول سرکاری دفاتر اور مختلف اداروں کے کام کے شیڈول کے لیے رہنما ہوگا۔