ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

سی سی ڈی ٹیم عمران کو برآمدگی کیلئے لے کر جا رہی تھی ، گرین ٹاؤن کے قریب اس کے مسلح ساتھیوں نے حملہ کر دیا
عمران شدید زخمی،ہسپتال لے جاتے راستے میں چل بسا ، قتل، اقدامِ قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا 
لاہور (کرائم رپورٹر) گرین ٹاؤن کے علاقے میں سی سی ڈی اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے نتیجے میں زیرِ حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جبکہ سی سی ڈی اہلکار محفوظ رہے پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ٹیم ملزم عمران کو برآمدگی کے لیے لے کر جا رہی تھی کہ گرین ٹاؤن کے قریب اس کے مسلح ساتھیوں نے اچانک حملہ کر دیا فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم عمران اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم قتل، اقدامِ قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔واقعے کے بعد ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہیپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔