رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کی فیفا میں تقرری

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے کھیل کے میدان میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا، رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا میں عہدہ مل گیا۔رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کی فیفا کی معزز ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں تقرری ہوئی ہے۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ آمنہ بتول کی تقرری پاکستان کیلئے سفارتی اور کھیلوں میں اہم پیش رفت ہے، تقرری فیفا کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کی تجدید ہے۔وزارت اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں حکومت نیفٹبال کیفروغ کیعزم کامظاہرہ کیا، آمنہ بتول کی تقرری سیپاکستان عالمی فٹبال برادری کاباوقاراورتعمیری رکن بن کرابھریگا۔