پبلک سیکٹر کمپنیوں کا منافع 102 ارب

او جی ڈی سی ایل کا سب سے زیادہ 123.3 ارب منافع ریکارڈ، پاکستان پٹرولیم 68.8ارب ،پاور سیکٹر کا منافع 50.7 ارب رہا
 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے پاکستان کی پبلک سیکٹر کمپنیوں نے گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 102 ارب روپے کا منافع کمایا۔گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں سرکاری اداروں کی آمدن 15 فیصد بڑھ کر 7 کھرب روپے رہی۔ سات کمپنیوں کا 249 ارب روپے منافع سوورن ویلتھ فنڈ میں منتقل کردیا گیا۔او جی ڈی سی ایل کا سب سے زیادہ 123.3 ارب روپے منافع ریکارڈ کیا گیا، پاکستان پٹرولیم کا منافع 68.8 ارب جبکہ پاور سیکٹر کا منافع 50.7 ارب روپے رہا۔نیشنل پاور پارکس کا 36.3 ارب روپے جبکہ پاک عرب ریفائنری کا 35 ارب تک منافع ریکارڈ کیا گیا۔ ان کے علاوہ لاہور الیکٹرک، نیشنل بینک، واپڈا اور پورٹ قاسم میں بھی نمایاں منافع ریکارڈ کیا گیا۔