اسلام آباد(آئی این پی )تیل کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل نے منافع بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیل کے مطابق او سی اے سی نے ڈی جی آئل اور وزارت پیٹرولیم کو خط لکھ دیا، اوگراکا تجویز کردہ ایک روپے 35پیسے مارجن ناکافی قرار دیدیا،کمپنیوں نے مارجن میں 4روپے 78پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کردی۔او سی اے سی کے خط میں کہاگیا ہے کہ او ایم سی مارجن 7.87روپے سے بڑھا کر 12.65روپے کیا جائے،موجودہ مارجن میں 20دن کا سٹاک برقراررکھنامشکل ہے،بھاری ٹرن اوور، ٹیکسز اور نقصانات پورا کرنے کیلئے اضافہ ناگزیر ہے۔خط میں کہا گیاہے کہ پٹرول پمپوں کی ڈیجیٹلائزیشن کاسٹ 12کروڑڈالر سے بڑھنے کا تخمینہ ہے،ڈیجیٹلائز یشن کیلئے مارجن میں 50پیسے فی لٹر اضافہ بھی ناکافی ہے،مارجن میں صرف 11فیصد اضافے سے ڈیجٹیلائزیشن کاسٹ پوری نہیں ہوگی،فنانسنگ کاسٹ بڑھنے اور پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ سے نقصان ہورہا ہے۔