وزیراعظم اگست کے آخری ہفتے میں چین جائیں گے

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف اگست کے آخری ہفتے میں دورہ چین پر روانہ ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق پی ایم ہاؤس کے ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست سے اور یکم ستمبر تک شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔