کوئٹہ(آئی این پی) بلوچستان کے ضلع خضدار میں جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 30کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 18کلو میٹر شمال میں تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔