سکولوں میں حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت

بیگز کی چیکنگ ،سی سی ٹی وی کیمرے مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت 
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے سکولوں میں حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ تمام سرکاری و نجی سکول فوری طور پر حفاظتی اصولوں پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ، میٹل ڈیٹیکٹرز کا درست اور م ئوثر استعمال یقینی بنایا جائے ،طلبا کے بیگز کی روزانہ چیکنگ کے لیے م ئوثر نظام تشکیل دیا جائے ،طلبا، اساتذہ اور عملے کو سکیورٹی اور سیفٹی کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے ،کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع انتظامیہ کو دینے کی ہدایت کی ہے۔ سکول میں آتشیں اسلحہ لانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔