امریکہ میں اینٹی فاشسٹ تنظیم کے کارکنوں پر دہشت گردی کے الزامات

ٹیکساس میں انٹیفا سے منسلک دو افراد کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کرلئے گئے
واشنگٹن / ٹیکساس ( آن لائن )امریکی وفاقی پراسیکیوٹرز نے ٹیکساس میں پہلی بار بائیں بازو کی تنظیم "انٹیفا" سے منسلک افراد کے خلاف دہشت گردی کے الزامات  عائد کر دیے ہیں۔یہ اقدام ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انٹیفا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔پراسیکیوٹرز کے مطابق،ڈلاس کے کیمرون آرنلڈ اور وکساہاچی کے زیکری ایویٹس پر امیگریشن حراستی مرکز میں ایک پولیس افسر پر حملے میں مبینہ کردارے الزام میں دہشت گردوں کی مدد فراہم کرنیکا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔