لندن(آئی این پی) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ۔ سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز(ایس ایم ایم ٹی) کے اعداوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے درمیان 53423 الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت ہوئی، یہ تعداد گذشتہ برس اس دورانیے میں ہونے والی فروخت سے 57 فی صد زیادہ ہے۔