پولیس جوان ہماری اصل طاقت اور قانون کے محافظ : ڈی آئی جی

جرائم کو روکنے میں پولیس جوان ہر اول دستہ، عظیم قربانیاں دیتے ہیں
 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمد فیصل کامران اپنی فورس کا حوصلہ بڑھانے جوانوں کے درمیان جا پہنچے۔ محمد فیصل کامران نے "میٹ دی فورس" پروگرام کے تحت اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں سے ڈولفن ہیڈ کوارٹرز سگیاں کھلے دربار میں ملاقات کی۔ایس پی سیکورٹی عبدالوہاب، ایس پی ڈولفن سکواڈودیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سنے اور حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ فیصل کامران نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ پولیس جوان ہماری اصل طاقت اور قانون کے محافظ ہیں۔ جرائم کو روکنے میں پولیس جوان ہر اول دستہ، عظیم قربانیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ جوان پولیس فورس کی اصل شناخت ہیں، اپنا سر فخر سے بلند رکھیں۔ آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہو مجھ سے براہ راست رابطہ کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے براہ راست رابطہ کے لیے اپنا موبائل نمبر جوانوں کے موبائل میں سٹور کروا دیا۔