احتجاج،ملک ڈی ریل کی کوشش:نواز شریف

 احتجاج کی کال دینے والے کامیاب نہیں ہوں گے،جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے،صدر مسلم لیگ ن
لندن :(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔نواز شریف اپنی بیٹی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ لندن سے وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے جہاں روانگی سے قبل انہوں نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے، 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا احتجاج کی کال دینے والے ان شاء￿ اللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز چند روز سے لندن میں مقیم تھے، اس دوران دونوں نے کچھ روز سوئٹزرلینڈ میں بھی گزارے تھے۔