سونا مزید مہنگا، قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

سونا مزید مہنگا، قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے تک پہنچ گئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 26 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 8 ہزار 99 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 9 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 548 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔