میکال ذوالفقار نے ساتھی اداکارہ زارا شیخ سے اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلق ان کے شوبز کیریئر کے ابتدائی دنوں کا تھا جب وہ 20 یا 21 سال کے تھے اور زارا شیخ ان سے تین سال بڑی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ چونکہ وہ انگلینڈ سے پاکستان آئے تھے اور وہاں کئی گوری لڑکیوں کو دیکھا تھا، زارا شیخ کا مشرقی انداز ان کے لیے نئی اور دلچسپ بات تھی جس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔میکال ذوالفقار نے مزید کہا کہ زارا شیخ کے ساتھ انہوں نے کچھ پروجیکٹس پر کام کیا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ شوبز میں زیادہ کامیاب نہیں ہو سکیں حالانکہ وہ بہت باصلاحیت تھیں۔ انہوں نے زارا کی آواز کی تعریف کی اور کہا کہ وہ میوزک کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے، جس کی وجہ سے ان کی دوستی بہت گہری ہوئی۔ تاہم، یہ تعلق مختصر عرصے تک رہا اور اس کے بعد وہ دونوں ایک دوسرے سے کبھی نہیں ملے۔