تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والا فوجی 20سالہ سارجنٹ تھا، جو گولانی بریگیڈ کی 12ویں بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔ زخمی ہونے والے تینوں فوجی بھی اسی یونٹ کا حصہ تھے اور انہیں فلسطینی علاقے سے فوری طور پر نکال لیا گیا ہے۔