گھر میں موجود ڈرموں سے دھماکہ خیز مواد‘یٹونیٹرز، ڈیٹونیٹک وائر اور سرکٹ برآمد
کراچی (آئی این پی )کراچی میں تخریب کاری کی بڑی واردات ناکام بنادی گئی ، ہ لطیف ٹائو ن میں سی ٹی ڈی نے گھرپرچھاپہ مارا ، اس دوران دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سی ٹی ڈی حکام کا دعوی ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ۔ کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں میں جلیل،نیاز اور حمدان شامل ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق سرچنگ کے دوران گھر سے بارودی مواد برآمد کیا گیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایاکہ اطلاعات کے مطابق گھرمیں ڈرموں میں آئی ڈیز تیارکی گئی تھیں، گھر سے ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹک وائر اور سرکٹ بھی برآمدکرلیے گئے۔