ٹرمپ کی شخصیت شراب کے عادی شخص جیسی ہے: چیف آف سٹاف

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چیف آف  سٹاف سوزی وائلز نے ایک انٹرویو میں ان کی شخصیت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے  اگرچہ ٹرمپ کبھی شراب نہیں پیتے، تاہم ان کی شخصیت ایک شرابی جیسی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس انٹرویو کے شائع ہونے کے بعد اپنی چیف آف اسٹاف کی حمایت میں سامنے آگئے۔ٹرمپ نے کہا  سب جانتے ہیں کہ میں شراب نہیں پیتا، لیکن میں خود کئی بار کہہ چکا ہوں کہ اگر میں پیتا تو شاید شرابی بن جاتا۔ انہوں نے سوزی وائلز کے کام کو شاندار قرار دیا۔