لاہور کے شالیمار پولیس نے 14 سالہ نابالغ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں پڑوسی کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کو تھانہ شالیمار میں ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا کہ ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اطلاع ملنے کے فوری بعد، پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزم نے بچی کو دھوکہ دیا کہ اس کی امی ان کے گھر ہیں اور اسے بلا رہی ہیں، جس کے بعد وہ گھر میں داخل ہوا اور دروازہ اندر سے بند کر دیا۔ملزم کاشف عرف کاشی نے بچی کے ساتھ زبردستی اور غیر فطری فعل انجام دیا۔ واقعے کے بعد، ملزم نے بچی کو گھر چھوڑ دیا اور قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔اہل خانہ کے پوچھنے پر، بچی نے اپنی طرف ہونے والے ظلم اور زیادتی کی تفصیلات بتائیں۔ پولیس نے ملزم کاشف کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا ہے۔