منیجر آپریشنز لیسکوصارفین کو بروقت ریلیف نہ دینے پرمعطل

لاہور (کرائم رپورٹر )لیسکو ساؤتھ سرکل کے منیجر آپریشنز محمد حسین کو مس کنڈکٹ اور فرائض میں کوتاہی پر معطل کردیا گیا۔صارفین کو بجلی سپلائی فیلئر پر بروقت ریلیف فراہم نہ کرنے پر کارروائی کی گئی۔سی ای او لیسکو رمضان بٹ کا کہنا ہیکہ صارفین کو بہتر سروس اور فوری ریلیف فراہم کرنا لیسکو افسروں کی بنیادی ذمہ داری ہے،فیلڈ آپریشنز میں مؤثر کارکردگی برقرار نہ رکھنے پر سخت کارروائی کی جائیگی،شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایاجائے۔