زلزلے کا مرکز ویسٹ ملتان سے 126 کلو میٹر دور اور گہرائی 55 کلومیٹر تھی، شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی
لاہور( خصوصی رپورٹ )ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی ہے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ویسٹ ملتان سے 126 کلو میٹر دور اور گہرائی 55 کلومیٹر تھی۔