امریکی مالیاتی خسارہ اور سود کے بوجھ پر ٹرمپ انتظامیہ اور کانگریس میں اختلافات، موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ کم کردی
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل اے سے اے اے ون کر دی ہے۔ موڈیز کی پریس ریلیز کے مطابق اگر موجودہ مالیاتی اور معاشی حالات برقرار رہے تو 2035 تک امریکا کا قومی قرض جی ڈی پی کے 135 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔اس وقت امریکی قرضہ جی ڈی پی کے 89 فیصد کے برابر ہے۔ موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ بلند شرح سود اور مالیاتی بے یقینی امریکی معیشت پر منفی اثرات ڈال سکتے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ اور کانگریس مالیاتی خسارہ اور سود کے بوجھ کو کنٹرول کرنے کے لیے کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہی ہے، جس کی وجہ سے یہ مالیاتی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔