لاہور (آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت نے اہلکاروں پر تشدد کیس میں عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے اہلکاروں پر تشدد کے مقدمہ کی سماعت کی۔تھانہ چوہنگ پولیس نے عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ملزمان پر روڈا کی 55کنال سرکاری اراضی پارک ویو میں شامل کرنے کا الزام تھا۔