9 مئی کیس میں پراسیکیوشن کے دلائل مذاق لگے: علیمہ خان

9 مئی کیس میں پراسیکیوشن کے دلائل مذاق لگے: علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمے میں ضمانتوں پر آج ہونے والی سماعت میں پراسیکیوشن کے دلائل سن کر ہنسی روکنا مشکل ہو گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ میری بہنیں اڈیالہ جیل تک گئی ہیں، لیکن مجھے وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ زمان پارک کے گھر کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے جو حقائق کو واضح کرتی ہے۔علیمہ خان نے جھوٹے مقدمات اور گواہیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی گواہی دینے والوں کو جیل میں ڈالا جانا چاہیے۔ انہوں نے وکلاء برادری سے اپیل کی کہ وہ حق اور سچ کا ساتھ دیں اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کردار ادا کریں۔