لاہور(کرائم رپورٹر)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں امن و امان کے شعبہ کیلئے ترقیاتی منصوبے مد میں 10 ارب روپے، غیر ترقیاتی مد میں 290 ارب روپے مختص کئے گئے پنجاب پولیس کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مجوزہ غیر ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب روپے کی رقم مختص کئے گئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے 5 ارب 94 کروڑ 66 لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص، ایک ارب 35 کروڑ 51 لاکھ روپے کی رقم سے آئی ٹی کی نئی سکیمیں اور منصوبے شروع ہوں گے، 4 ارب 59 کروڑ 15 لاکھ روپے آئی ٹی سیکٹر میں جاری شدہ سکیموں کے لیے مختص کیے گئے ہیں،آئی ٹی سیکٹر کے لیے مختص خطیر رقم سے سیف سٹی منصوبے مکمل ہوں گے، پنجاب پولیس کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے رقم خرچ کی جائے گی، پنجاب پولیس کی بلڈنگز کنسٹرکشن و دیگر منصوبوں کے لیے 7 ارب 49 کروڑ 99 لاکھ روپے مختص، پولیس دفاتر ، ہائوسنگ و دیگر ہیڈ کوارٹرز کی تعمیر و توسیع کے نئے منصوبوں کے لیے 5 ارب 25 کروڑ 60 لاکھ کی رقم مختص، پہلے سے جاری شدہ منصوبوں کے لیے 2 ارب 24 کروڑ 38 لاکھ کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے،سی سی ڈی کے لیے غیر ترقیاتی مد میں 3.3 ارب روپے مختص کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ترقیاتی مد میں 3.24 ارب روپے کا تخمینہ،سمارٹ سیف سٹیز سی ایم تحصیل منصوبہ میں 10 ڈویڑنز کے لیے 5.8 ارب روپے مختص لاہور سیف سٹی پراجیکٹ کی اپگریڈیشن کے لیے 1.2 ارب روپے مختص کیے گئے، سمارٹ سیف سٹیز انیس اضلاع پروگرام کی تکمیل کے لیے 2 ارب 54 کروڑ روپے مختص کیے گئے،