فلپائنی خاتون نے 4 سال تک جس مجسمے کی پوجا کی، وہ Shrek نکلا!

فلپائنی خاتون نے 4 سال تک جس مجسمے کی پوجا کی، وہ Shrek نکلا!

فلپائن کی ایک خاتون وائرل ہوگئیں جب انہیں معلوم ہوا کہ جس مجسمے کی وہ روزانہ چار سال تک عبادت کرتی رہی، وہ بدھ نہیں بلکہ مشہور اینی میٹڈ فلم سیریز Shrek کا سبز دیو کا 3D پرنٹڈ مجسمہ تھا۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق، منیلا میں رہنے والی اس خاتون نے ایک مقامی دکان سے سبز رنگ کا مجسمہ خریدا اور اسے بدھ کا مجسمہ سمجھ لیا۔ اس کے گول شکل اور پُرسکون تاثرات کی وجہ سے اسے اپنے گھر کے مندر میں رکھا، روزانہ اس کے سامنے بخور جلایا اور دعائیں کیں۔اصل حقیقت اس وقت سامنے آئی جب ایک دوست نے دورہ کیا اور نوٹ کیا کہ مجسمے کا رنگ اور چہرے کی خصوصیات روایتی بدھ کے مجسمے سے مختلف ہیں۔ قریب سے دیکھنے پر پتہ چلا کہ یہ دراصل Shrek ہے۔

خاتون نے شرمندگی یا غصے کے بجائے ہنسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اصل اہمیت دعا اور خلوص نیت کی ہے، نہ کہ مجسمے کی شکل۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ Shrek کے مجسمے کی عبادت جاری رکھیں گی۔یہ دلچسپ واقعہ آن لائن تیزی سے وائرل ہوا اور صارفین نے مختلف دلچسپ اور سوچنے پر مجبور کرنے والی رائے کا اظہار کیا۔