80 خالی سیٹوں پر ترقی کے لیے اجلاس اگلے ہفتے متوقع

 250 سے زائد انسپکٹرز کے نام زیر غور ، ریجنز اور اضلاع سے رپورٹ طلب 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے منتظر افسران کے لیے خوشخبری آ گئی ہے پولیس حکام کے مطابق ڈی ایس پی رینک پر بڑے پیمانے پر ترقیاں دینے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہیذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ڈی ایس پی کی تقریباً 80 خالی سیٹوں پر ترقی کے لیے اجلاس اگلے ہفتے متوقع ہے، جس میں 250 سے زائد انسپکٹرز کے نام زیر غور آئیں گے۔ سنیارٹی کے لحاظ سے انسپکٹرز کے کوائف اور رپورٹس متعلقہ ریجنز اور اضلاع سے منگوا لی گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق یہ اجلاس ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی سربراہی میں منعقد ہوگا، جبکہ آئی جی پنجاب کی جانب سے خالی سیٹوں پر ترقیوں کے احکامات اور باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہیواضح رہے کہ رواں ہفتے ایس پی کے عہدے پر بھی بڑے پیمانے پر ترقیاں دی گئی ہیں، جس کے بعد ڈی ایس پی رینک پر ترقیوں کے عمل کو بھی جلد مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔