امریکی کریک ڈائون چین کی ترقی نہیں روک سکتا: وزارت تجارت

 چین اپنے  اقتدار اعلی، سلامتی اور ترقی کے مفادات کے مضبوط تحفظ کیلئے اقدامات جاری رکھے گا 
    بیجنگ(یو این پی)چینی  وزارت تجارت کے ترجمان نے چین پر امریکی تجارتی پابندیوں کے حالیہ سلسلے پر ایک بیان دیا۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ  بائیڈن انتظامیہ  نے اپنے   اقتدار  کے آخری ایام میں  چین پر  شدید تجارتی پابندیاں نافذ کی ہیں۔ چین ان تمام اقدامات پر  شدید عدم اطمینان  کا اظہار کرتا ہے اور ان کی  پرزور مخالفت  کرتا ہے۔ پابندیاں، رکاوٹیں  اور دبائو  چین کی ترقی کو  روکیں گے نہیں  بلکہ چین کی  خود انحصاری  اور مضبوطی،سائنس اور ٹیکنالوجی میں  اس کے اختراع کے اعتماد اور صلاحیت کو  مزید تقویت دیں گے