میٹرک میں نمایاں نمبروالے طلبہ کو ترکی لیجانے کا اعلان

رزلٹ ،مطلوبہ دستاویزات 19 ستمبر تک آئی بی سی سیکرٹریٹ جمع کرانیکی ہدایت 
لاہور(خصوصی رپورٹ)میٹرک امتحان 2025 میں نمایاں نمبرز لینے والے طلبہ کو ترکی کے سرکاری دورے پر لیجانے کا اعلان کردیا گیا۔ طلبہ کو رزلٹ ، پاسپورٹ اور مطلوبہ دستاویزات 19 ستمبر تک آئی بی سی سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی بی سی سی نیطلبہ کیلئے ترکی کے دورے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تمام بورڈز اسلام آباد میں طلبہ کے ڈراپ اور پک اپ کے ذمہ دار ہونگے۔ پک اینڈ ڈراپ کے اخراجات متعلقہ تعلیمی بورڈ برداشت کرے گا۔دورے کیلئے طلبہ کوسرکاری ہسپتال سے میڈیکل سرٹیفکیٹ فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ والدین کا تحریری اجازت نامہ بھی لازمی جمع کرانا ہوگا۔طلبہ کو دو سفید شلوار قمیض اور جوتے ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گرین بلیزر وزارت تعلیم اسلام آباد فراہم کرے گی۔طلبہ کو صرف ایک شولڈر بیگ لیجانے کی اجازت ہوگی، کیمرہ یا لیپ ٹاپ ساتھ لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔