کولمبو(آئی این پی)سری لنکا میں جمعہ کے روز انتخابی کمیشن نے عام انتخابات کے جو نتائج ظاہر کیے، اس کے مطابق مارکسی نظریات کی طرف مائل صدر انورا کمارا دسانائیکے کی پارٹی نے ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔دسانائیکے کی قیادت والا اتحاد، نیشنل پیپلز پاورپارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کی جانب گامزن ہے۔