بلاوجہ درخواستیں دینے پر شہری کو 10 لاکھ روپے جرمانہ

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ نے شہری کی درخواست پر محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن کے حق میں بڑا فیصلہ دے دیا۔ شہری کو 10 لاکھ جرمانہ کر دیا۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ معزز ٹیکس دہندگان کی ذاتی معلومات کسی کو فراہم نہیں کی جاسکتیں،بلاوجہ درخواستیں دینے اور سرکاری محکموں کو بلاوجہ استعمال کرنے پر شہری کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاتا ہے جو بحق ڈی جی ایکسا ئز جمع کر انے کی ہدایت کی گئی۔