عماد ڈیالو کافیصلہ کن گول آئیوری کوسٹ نے ایکواڈور کو 0-1 سے ہرا دیا

نیویارک (یواین پی) مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو نے اپنے ورلڈ کپ ڈیبیو میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد 90 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے اپنی ٹیم آئیوری کوسٹ کو ایکواڈور کے خلاف 0-1 سے فتح دلا دی ہے۔ شنہوا کے مطابق گروپ ای کیلنکن فنانشل فیلڈ، فلاڈیلفیا،امریکا میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔بین الاقوامی مقابلوں کی تاریخ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے اس پہلے میچ میں پے در پے حملے کیے گئے اور مجموعی طور پر 27 شاٹس لگائے گئے۔ ایکواڈور کی قسمت نے ساتھ نہ دیا اور ان کی ہٹ 3 بار گول پوسٹ کے پول سے ٹکرا کر واپس آئی، جبکہ آئیوری کوسٹ کی ایک شاٹ بھی کراس بار سے ٹکرائی۔جب میچ بغیر کسی گول کے ڈرا کی طرف بڑھ رہا تھا، تو 90 ویں منٹ میں عماد ڈیالو نے گیند کو نیٹ میں پہنچا کر اپنی ٹیم آئیوری کوسٹ کو ایکواڈور کے خلاف 0-1 کی برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔