واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ جنگ بندی اور امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مشرق وسطی میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے ۔ فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا صدر ٹرمپ نے خلیجی ممالک اور علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس معاہدے کے لئے حقیقی سیاسی اور سفارتی گنجائش پیدا کی ہے، جس سے خطے میں بڑی تبدیلی ممکن ہو گی۔انہوں نے کہا صدر نے وہ حقیقی جگہ پیدا کی ہے جہاں اس خطے کو تبدیل کیا جا سکتا ہے اور اب امید ہے کہ ایرانیوں کے ساتھ ایک نیا دور شروع ہوگا۔