شارجہ(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات میں ایک 46سالہ بھارتی خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، جب ان کا اپارٹمنٹ مبینہ طور پر خاص پوجا پاٹ کے دوران لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔یہ واقعہ شارجہ کے معروف المجاز علاقے میں پیش آیا۔ خاتون اپنے آٹھویں منزل پر واقع فلیٹ میں مذہبی رسم ادا کر رہی تھیں کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے اپارٹمنٹ کو لپیٹ میں لے لیا، لیکن خوش قسمتی سے یہ شعلے دیگر فلیٹس تک نہیں پہنچے۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا، لیکن فلیٹ سے خاتون کی بے جان لاش برآمد ہوئی، جسے بعد میں قانونی کارروائی کے لیے فورنزک لیب بھیج دیا گیا۔