پشاور کے علاقے درہ آدم خیل، بازی خیل کے قریب ایک مسافر کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوسٹر ڈیرہ اسماعیل خان سے پشاور جا رہی تھی، تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ایمرجنسی اطلاع پر ریسکیو 1122 کوہاٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں درہ آدم خیل ویلفیئر اسپتال قاسم خیل منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں 26 سالہ بلال، 33 سالہ سلیمان، 34 سالہ بلال، 34 سالہ ارسلان اور 25 سالہ ظاہر خان شامل ہیں۔